قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ‘عمیک حفیر’ یہودی کالونی میں تین فلسطینیوں نے داخل ہونے کی کوشش کی مگر فوج نے فلسطینیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
عبرانی میڈیا کے مطابق تین فلسطینیوں نے گذشتہ روز طولکرم شہر میں قائم یہودی کالونی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ فلسیطنیوں نے یہودی کالونی میں گھسنے کے لیے اس کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر آنے کی کوشش کی تھی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی مبینہ دراندازی کے بعد یہودی کالونی کے گرد سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاہم دراندازی کی کوشش کرنے والے فلسطینی بہ حفاظت واپس فرار ہوگئے۔