اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید ایک فلسطینی شہری نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 47 سالہ سامی محمد شعبان جنازرہ جن کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم الفوار پناہ گزین کیمپ سے ہے نے انتظامی حراست میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
فلسیطنی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ نے چند روز قبل الجنازرہ کے وکلاء کی طرف سے دی گئی درخواست مسترد کردی تھی جس میں عدالت سے انتظامی حراست معطل کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ فلسطینی شہری جنازرہ کو اسرائیلی فوج نے 16 ستمبر 2019ء کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد انہیں چار ماہ کی انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔ چار ماہ قید پوری ہونے کے بعد ان کی مدت حراست میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔