اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج منگل کو علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں فلسطینیوں کے ساتھ تصادم میں سرمیں پتھر لگنے سے ایک قابض فوجی جھنم واصل ہوگیا۔
عبرانی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب منگل کو علی الصباح اسرائیلی کی بھاری نفری جنین کے نواحی علاقے یعبد میں داخل ہوئی اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج پر سنگ باری کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی سنگ باری سے ہلاک ہونے والے فوجی اہلکار کی شناخت 21 سالہ عمیت بن یگال کے نام سے کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے آج علی الصباح غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور گھروں میں گھس کر نہ صرف توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی بلکہ فلسطینی روزہ داروں کو بھی زدو کوب کیا۔ تلاشی کی کارراوئی کے دوران اسرائیلی فوج نے انس ابو شملہ ،یزن کام ابو شملہ، مارسیل باسیم لطفی ابوبکر، علی محمد نظمی ابو بکر اوردیگر فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔