چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں کرونا کے متاثرین مرکزی اسپتال کا قیام

اتوار 10-مئی-2020

فلسطینی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق حکومت نے غزہ کی پٹی میں بیرون ملک سے آنے والے کرونا متاثرین کی بحالی اور ان کے علاج لیے مرکزی اسپتال قائم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

فلسطینی وزارت اطلاعات کے ترجمان سلامہ معروف نے ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ایک الگ تھلگ مقام پر بڑا مرکزی اسپتال قائم کرنے پرکام جاری ہے جس میں 2  ہزار مریضوں کو رکھنے اور ان کا علان کرنے کی گنجائش ہوگی۔

فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے علاج کے لیے قائم کیے جانے والے اسپتال کی تیاری اور تکمیل پر17 ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ سلامہ معروف کا کہنا تھا کہ غزہ میں ایک بڑا اسپتال قائم کرنا فلسطینی وزارت خزانہ کے باس کی بات نہیں۔ عالمی برادری، امداد دینے والے ادارے اور ممالک بھی اس اسپتال کے جلد ازجلد قیام میں مدد کریں۔

ایک سوال کے جواب میں سلامہ معروف کاکہنا تھ اکہ آئندہ ہفتے مصر کےراستے 1000 سے 1500 افراد کے غزہ داخل ہونے کا امکان ہے۔ انہیں کچھ عرصے کے لیے اسپتال میں قرنطینہ کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی