جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی کنیسٹ نے نیتن یاھو اور بینی گینٹز میں شراکت اقتدار کی منظوری

جمعہ 8-مئی-2020

اسرائیلی کنیسٹ (پارلیمنٹ) نے گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں عبوری وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور بلیو وائٹ الائنس کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز کے درمیان شراکت اقتدار کے فارمولے کی منظوری دے دی ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ’12’ کے مطابق کینسٹ میں پیش کردہ تجویز میں کہا گیا تھا کہ نیتن یاھو اور بین گینٹز باری باری وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونا چاہتے ہیں۔

اس تجویز پر کنیسٹ میں پہلی، دوسری اور تیسری اور حتمی رائے شماری کی۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق کنیسٹ کی طرف سے منظوری دیے جانے کے بعد کنیسٹ کے 61 ارکان نے صدر روبی ریفلین کے سامنے حکومت کی تشکیل کے لیے سفارشات پیش کرنےکی تیاری شروع کی ہے۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کنیسٹ کی طرف سے منظوری کے بعد اسرائیل میں مخلوط حکومت کی تشکیل کی راہ مزید ہموار ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی