چهارشنبه 30/آوریل/2025

سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے 991 مریض

پیر 4-مئی-2020

سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم عرب ایمرجنسی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اندرون فلسطین میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 991 ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایمرجنسی کمیٹی کے مطابق دیر الاسد شہر میں 148 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ حورہ میں 4 نیے مریض سامنے آئے جس کے بعد کل تعداد 103 ہوگئی۔ مجد الکروم میں کرونا کے 19 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اندرون فلسطین کے دوسرے علاقوں ام الفضم میں 79، رھط میں 57، الطیبہ میں 49، جسر الزرقاء میں 43، البعنہ میں 34 اور دبوریہ میں 32 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی