اردن میں پھنسے دو ہزار فلسطینیوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔۔ گذشتہ روز الکرامہ گذرگاہ سے فلسطینیوں کا ایک گروپ اردن سے فلسطین کے علاقے اریحا پہنچا۔
الکرامہ گذرگاہ کے پولیس انچارکرنل مصطفیٰ دوابشہ نے بتایا کہ کل اتوار کے روز اردن سے 500 فلسطینی شہری اریحا پہنچے۔
ان کا کہنا تھا کہ گذرگاہ پر موجود طبی عملے نے بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کا طبی معائنہ کیا اور اس کے بعد انہیں احتیاطا اریحا میں قائم ایک قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الکرامہ گذرگاہ آئندہ دنوں میں بھی فلسطینیوں کی اردن سے واپسی کے لیے کھلی رہے گی تاکہ اردن میں پھنسے 2000 فلسطینیوں کی واپسی ممکن بنائی جا سکے۔