صہیونی آبادکاروں اور فوجیوں نے جمعہ کی دوپہر نابلس کے جنوب میں مغربی کنارے کے مختلف قصبوں میں ہلہ بولا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے نابلس کے جنوبی قصبوں اخبر و سارہ پر ہلہ بولا اور گلیوں میں گشت کی۔
قصبوں میں موجودگی کے دوران صہیونی فوجیوں نے متعدد مقامی نوجوانوں سے وچھ گچھ کی اور انہیں حراست مین لیا۔
اسی دوران صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے پولیس کی حفاظت میں نابلس کے جنوب میں قریوت قصبے میں عین صیلون کے علاقے پر ہلہ بولا ۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا جو اس جگہ کو صہیونی سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔