چهارشنبه 30/آوریل/2025

وزارت صحت کی مخالفت کے باوجود اسرائیل میں اسکول کھولنے کا آغاز

منگل 28-اپریل-2020

قابض اسرائیلی حکومت نے کرونا وائرس کی وبا کے باوجود تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا آغاز کردیا ہے۔ دوسری طرف وازرت صحت نے اسکول کھولنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عبرانی میڈٰیا کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ک ملک میں کرونا کی وبا کا خطرہ ٹلا نہیں۔ اس لیے ابھی اسکول کھولنے کا فیصلہ درست نہیں ہوگا۔ تاہم اسرائیلی وزارت تعلیم نے پرسوں اتوار سے بعض علاقوں میں اسکول کھولنا شروع کردیے تھے۔

اسرائیلی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے اسکول میں ہر کمرہ جماعت میں کلاس کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور کسی بھی کلاس میں 15 سے زاید بچوں کو نہیں رکھاجائے گا۔

فی الحال پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگلے مرحلے میں مڈل اور انٹرمیڈیٹ اسکول کھولے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 202 آباد کار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی