جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیرہ کی گھر پرنظر بندی کی درخواست مسترد

پیر 27-اپریل-2020

اسرائیل کی حیفا شہر میں قائم ایک مجسٹریٹ عدالت نے نوجوان فلسطینی اسیرہ آیۃ الخطیب کی رہائی اور گھر پرنظر بندی سے متعلق دی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے 13 مئی تک اس کے ٹرائل کو ملتوی کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی دو شیزہ آٰیۃ الخطیب کا ٹرایل سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقے عرعر میں قائم عدالت کے احاطے میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ 31سالہ آیۃ الخطیب کو اسرائیلی فوج نے 17 فروری کو اس کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔ اس پر غریب اور نادار شہریوں کی مدد کا الزام عاید کیا گیا۔

آیۃ کے وکلاء کی طرف سے اسرائیلی عدالت میں ایک درخواست دایر کی گئی تھی جس میں عدالت کہا گیا تھا کہ وہ کرونا وبا کے عرصے میں آیۃ کو رہا کرے اور ٹرایل تک اسے گھر پرنظر بند رکھا جائے تاہم اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر کے مطالبے پر اس کی رہائی کی درخواست مسترد کردی گئی۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے اس پرایک الزام یہ بھی عاید کیا گیا ہے کہ آیۃ الخطیب کو اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے فنڈز جمع کرنے اور تنظیم کے لیے جاسوسی کے لیے بھرتی کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی