پنج شنبه 01/می/2025

یہودی آباد کاروں نے نابلس میں زیتون کا باغ اجاڑ ڈالا

اتوار 26-اپریل-2020

قابض صہیونی فوج کی زیر سرپرستی یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں کے شمالی شہر نابلس میں ایک فلسطینی شہری کا زیتون کا باغ اجاڑ ڈالا

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی آباد کاروں نے جنوبی نابلس میں الساویہ کے مقام پر حمد صالح جازی نامی ایک شہری کے زیتون کے باغ میں گھس کر درجنوں پھل دار پودے کاٹ ڈالے۔زیتون کے باغ پریلغار کرنے والے آباد کاروں کا تعلق ایک مقامی یہودی کالونی ‘رحالیم’ سے بتایا جاتا ہے۔

متاثرہ شہری نے میڈیا کو بتایا  کہ  الساویہ کے مقام پر واقع اس کے مکان میں زیتون کے دسیوں پھل دار پودے تھے۔

باغی کو اجاڑنے کی اس مذموم کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور کسی فلسطینی کو باغ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی