اسرائیل کے پبلک پراسیکیوٹر نے صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
عبرانی نشریاتی ادارے ‘کے اے این’ کے مطابق ذرائع ابلاغ میں ‘اسٹاک ایکسچینج’ نامی کیسز کی از سر نو تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جلد ہی اس کیس پر عدالت میں باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔
عبرانی میڈیا کے مطابق اس کیس کی عدالتی کارروائی میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ عدالتی حکام کو خوف تھا کہ پراسیکیوٹر کے پاس اس کیس کے حوالے سے تمام دستاویزات موجود نہیں جس کی وجہ سے نیتن یاھو کے خلاف اس کیس کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا۔
اس کیس میں نیتن یاھو کی قریبی کاروباری شخصیت ناتان میلیکوفسکی کے بارے میں ملنے والے حساس مواد کی تحقیقات کرنا ہے۔