گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہربیت لحم میں دھاووں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو مکانات خالی کرانےکے نوٹس جاری کیے اور کہا کہ ان کے مکانات کومسمار کیا جائے گا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس کے نواحی علاقے سلوان میں الثوری کالونی میں گھر گھر تلاشی کے دوران فلسطینیوں کو زدو کوب کیا اور گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی.
اسی دوران اسرائیلی نیچرل اتھارٹی کے اہلکاروں کی ٹیم نے بھی سلوان میں وادی الربانہ کے مقام پر سمرین نامی فلسطینی خاندان کی ملکیتی اراضی پردھاوا بولا۔ اسرائیلی حکام نے یہ اراضی خالی کرنے کا نوٹس جاری رکھا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں چھاپےکے دوران متعدد فلسطینیوں کو اپنے مکانات خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے بیت لحم میں الخضر قصبے کے ام رکبہ کے مقام پر فلسطینیوں کی ایک زیرتعمیر عمارت پرکام رکوا دیا اور اس عمارت کی مسماری کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔