جمعه 15/نوامبر/2024

کرونا کی وبا نے فلسطین میں استقبال رمضان کی رونقیں بھی ماند کر دیں

بدھ 22-اپریل-2020

رواں سال اہل فلسطین کے لیے ماہ صیام ایک ایسے وقت میں سایہ فگن ہو رہا ہے جب دوسری طرف کرونا کی وبا نے پورے فلسطین ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اگرچہ فلسطین کے بیشتر علاقے جن میں غزہ کا علاقہ خاص طور پرشامل ہے کرونا کی وباء سے کافی حد تک محفوظ ہے مگر اس وبا کے بالواسطہ اثرات سے شہریوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حتی کہ کرونا کی آفت نے اہل غزہ کی استقبال رمضان کی تیاریاں بھی متاثر کی ہیں۔

اگرچہ غزہ کی پٹی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل بازاروں میں کسی حد تک چہل پہل دکھائی دیتی ہے مگر ماضی کے برعکس لوگ خوف کا زیادہ شکار ہیں۔ مساجد کی بندش نے رمضان المبارک کی خوشیوں کو اور بھی متاثر کیا ہے۔

فلسطینی وزارت اوقاف ومذہبی امور نے مساجد کرونا کے خطرے کے پیش نظر غزہ میں غیرمعینہ مدت تک مساجد کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ یہ سب کچھ انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے ورنہ غزہ میں ماہ صیام سے قبل ہی مساجد نمازیوں سے بھر جاتی تھیں۔

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے کرونا کے مزید 2 مریضوں کی تصدیق کی ہے جس کے بعد غزہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جب کہ ان میں سے 9 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو جا چکے ہیں۔

آنسو اور مساجد کی بندش

کرونا کی وجہ سے دیگر مسلمان ممالک کی طرح غزہ میں مساجد بند ہیں۔ غزہ کے مشرقی علاقے میں الزاویہ بازار میں خریداروں کی وہ چہل پہل نہیں جو رمضان المبارک کی آمد سے قبل دیکھی جاتی ہے۔ اس بازار کے قریب رہنے والی 70 سالہ ام فواد نے مسجد العمری کے مرکزی دروازےپر لگے تالے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آبدیدہ لہجے میں کہا کہ کرونا کی مصیبت نے آج اہل فلسطین کو اللہ کے گھروں میں جانےسے بھی محروم کردیا ہے۔ اس نے کہا کہ پوری زندگی میں اس نے کبھی نہیں دیکھا کہ یہ مسجد کی تالہ بندی کی گئی ہو۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے بزرگ فلسطینی خاتون کا کہنا تھا کہ ماہ صیام کے موقعے پر انواع واقسام کے کھانے ہیں ، نہ رمضان کے بارے میں بحث، حتی کہ مساجد کو بھی تالے لگے ہوئے ہیں’۔ اس نے آسمان کی طرف نگاہیں اٹھائیں اور دعا کی یا اللہ ہم سے (کرونا) وباء کو ٹال دے اور رمضان المبارک سے قبل مساجد کو کھولنے توفیق عطا فرما’۔

منگل کے روز غزہ کی پٹی میں وزارت وقاف نے مساجد کو بند کرنے اعلان کیا اور کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد کو بند رکھا جائےگا۔

مختصر لنک:

کاپی