جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزینوں کے معاملے میں لاپرواہی پر لبنان کی تنقید

منگل 21-اپریل-2020

لبنانی وزیر صحت حمد حسن نے عالمی اداروں اور عالمی برادری کی طرف سےفلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے لاپرواہی برتنے بالخصوص کرونا وائرس کی وباء میں فلسطینی پناہ گزینوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں ناکامی پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

المنار ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لبنانی وزیر صحت نے کہا کہ عالمی اداروں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں کو کرونا کی وباء کے دوران طبی امداد کے ساتھ ساتھ معاشی مدد کی بھی ضرورت ہے اور عالمی ادارے اس حوالے سے آنکھیں بند کیےبیٹھے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں لبنانی وزیر صحت کا کہنا تھا  کہ ان کی حکومت تمام پناہ گزینوں کے ساتھ کرونا کی وباء کے دوران مساوی سلوک کررہی ہے۔ تمام پناہ گزینوں کو وہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جوعام لبنانی شہریوں کو دی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارے فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے فرار نہیں اختیار کرسکتے۔

مختصر لنک:

کاپی