جمعه 15/نوامبر/2024

بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کے خلاف تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 20-اپریل-2020

اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن اور ان کی پالیسیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل الربیع (تل ابیب) میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں نیتن یاھو کے خلاف ہونے والے احتجاج میں وزیراعظم کی طرف سے کرونا کی وجہ سے لگائی پابندیوں کومسترد کردیا۔ مظاہرین نے نیتن یاھو کے حریف بینی گینٹز پر زور دیا کہ وہ کرپشن میں ملوث نیتن یاھو کے ساتھ شراکت اقتدار کو مستد کردیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق سوموار کے روز تل ابیب کے اسحاق رابین گرائونڈ میں ‘سیاہ پرچم’ نامی تحریک کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین کے کرونا کی وجہ سے ایک دوسرے سے دو میٹر کا سماجی فاصلہ رکھا اور چہروں پر ماسک لگا رکھے تھے۔

مظاہرین نے’جمہوریت بچائو’ کے عنوان سے اسرائیلی وزیراعظم کی جمہوریت کش پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ اسرائیلی  وزیراعظم اپنے ہی عوام سے امتیازی سلوک اور نسل پرستانہ طرز عمل اختیار کیے ہوئے ہیں۔

احتجاج کرنےوالے ایک لیڈر نے بعد ازاں ٹویٹر پر اس مظاہرے کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ اسرائیلی عوام نے صہیونی ریاست کی جمہوریت دشمنی پرمبنی نیتن یاھو کی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔ نیتن یاھو نے کرونا کی آڑ میں شہریوں کے حقوق دبانے کی مذموم مہم شروع کر رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی