جمعه 15/نوامبر/2024

انسانی ہمدردی کے جذبات سے سرشار غزہ کی سفید پوش فوج

اتوار 19-اپریل-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں کرونا کے مریضوں کی تعداد اگرچہ زیادہ نہیں مگر مقامی انتظامیہ نے اس وباء کی روک تھام کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کی ہے۔ شاید یہ فلسطینی انتظامیہ ہی کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ غزہ میں کرونا کی وباء خطے اور دنیا کے دوسرے علاقوں کی نسبت بہت کم ہے۔ فلسطین کے علاقے غزہ میں انٹری پوائنٹس، چیک پوسٹوں پر تعینات خادمین کی سفید پوش فوج انسانی ہمدردی کے جذبات سے سرشار ہے۔

غزہ میں بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کی خدمت پرمامورسفید پوش حکیم محمد اللوح نے مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے جذبات اور حوصلے بلند ہیں، ہمارا ہرکام صرف اپنے ملک اور قوم کی خدمت کے لیے ہے’۔ حکیم اللوح بیرون ملک سے آئے فلسطینیوں کی رفح کراسنگ اور بیت حانون گذرگاہوں پرموجود فلسطینیوں کی خدمت پرمامور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ملک کے باشندوں کو کرونا سے بچانے کے لیے ان کی ہرممکن مدد کررہے ہیں۔

ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے حکیم محمد اللوح نے کہا کہ میں نے اپنے ماں سے بات کی اور اسے اطمینان دلانے کے ساتھ اس سے اپنے لیے دعا کا کہا۔ میری بیوی امید سے ہے جب کہ میری ایک چھوٹی بیٹی صرف سال کی ہے۔ میں اپنے اہل خانہ سے رابطے میں ہوں اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں بتاتا ہوں۔

اس نے مزید کہا کہ ہم صرف بیرون ملک سے آئے اور قرنطینہ میں ٹھہرے شہریوں کی مدد ہی نہیں کرتے بلکہ ہم تمام شہریوں میں کرونا کے حوالے سے بیداری اور شعور اجاگر کرنے کی مہمات میں پیش پیش ہیں۔ اس کے علاوہ عمر رسیدہ شہریوں، بیماروں بالخصوص ذیابیطس اور بلند فشار خون کے مریضوں کی مدد کرتے ہیں۔

ایسا ہی انسانی جذبہ صابرین، عھود اور ھیا کی طرف سے دیکھنے کو ملا۔ یہ سب کرونا وباء کی روک تھام کے لیے غزہ کی پٹی میں مریضوں اور دوسرے شہریوں کی مدد کررہے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی نرسنگ اسٹاف بھی انسانی ہمدردی کے جذبے سے سرشار ہے۔ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود نرسیں اور ڈاکٹر کرونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں۔

عبیر، آلاء اور سھام تینوں نرسیں ہیں۔ وہ اپنے چھوٹے چھوٹے اور شیر خوار بچے چھوڑ اس وقت کرونا کی وباء کے خلاف متحد ہیں۔

غزہ کی پٹی کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہم ہر وقت حالت جنگ میں ہیں۔ جنگ ہو یا امن ہم اپنےمریضوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کی دیکھ بحال ہی ہماری اصل ذمہ داری ہے۔

غزہ کی پٹی کے ڈاکٹروں میں عبیر ماضی، آلاء عبدالقاد اور سھام عابد سفید پوش لباس میں انسانیت کے جذبے سے سرشار تمام تر مشکلات میں فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی