اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے نے کہا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے رُکن اور غزہ میں جماعت کے انچار یحییٰ السنوار کی طرف سے قیدیوں کے تبادلے کی پیش کش کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی بھی معاہدے میں غیر سنجیدہ ہے۔ حماس نے انسانی بنیادوں پر قیدیوں کےتبادلے کی ایک نئی ڈیل کی پیش کش کی ہے مگر اسرائیلی ریاست کی طرف سے اس کا کوئی مثبت او سنجیدہ جواب نہیں دیا گیا۔
القانوع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے حماس کی پیش کش کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ایسے لگتا ہے کہ اس بار بھی فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کی رہائی کا معاملہ حماس کی اولین ترجیح ہے اور جماعت اسرائیلی قید میں موجود فلسطینیوں کی رہائی کے لیے ہرسطح پرکوششیں جاری رکھے گی۔