سه شنبه 03/دسامبر/2024

القسام بریگیڈز کا السنوار کی وفاداری کا اعلان، جنگ جاری رکھنے کا عزم

ہفتہ 10-اگست-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے جماعت کے نو منتخب پولیٹبیوری یحییٰ السنوار کے ساتھ وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے ان کی بیعت کی ہے۔ القساممجاھدین کا کہنا ہے کہ وہ آخری سانس تک قابض دشمن کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے۔

 

کل جمعہ کوالقسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک مختصر ٹویٹپوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ مجاہد کمانڈر یحییٰ السنوار کی بیعتکرتے ہیں اور اپنی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہوئے ان کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتےہیں۔

 

ابو عبیدہ نے اپنیٹویٹ میں مزید کہا کہ "القسام بریگیڈز کا خیال ہے کہ ہمارے شہید مجاہد رہ نمااسماعیل ہنیہ کی جانشینی کے لیے تحریک کے سربراہ کے طور پر السنوار کا انتخابجماعت کی قوت، ہم آہنگی اور طاقت کا ثبوت ہے۔

 

ادھر گذشتہ روزغزہ جنگ کے 308 ویں روز صہیونی غاصب فوج کے خلاف غزہ میںکارروائیاں جاری رکھیں۔

 

القسام نے ایکفوجی رپورٹ میں بتایا کہ رفح شہر کے مغرب میں واقع تل السلطان محلے میں 9 فوجیوںپر مشتمل صہیونی فورس کو بوبی ٹریپ دھماکےکا نشانہ بنایا جس کے بعد اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر کو اس علاقے سے لاشوں کوزخمیوں کو لے جاتے دیکھا گیا ہے۔

 

ایک متعلقہ سیاقو سباق میں القسام نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں 26 جولائی 2024 کو مجاہدین کے "البراء” کمپلیکس پر حملہکرنے کے مناظردکھائے گئے ہیں۔ غزہ شہر کے جنوب میں تل الھویٰ محلے کے اندر ایکمسجد کے قریب گھات لگا کر مجاھدین نے متعدد صہیونی فوجیوں پرمہلک حملہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی