شنبه 03/می/2025

لبنانی اخبار میں نسل پرستانہ کارٹون کی اشاعت پرحماس کی شدید مذمت

بدھ 15-اپریل-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے لبنان کے اخبار’الجمہوریہ’ میں دو روز قبل شائع ہونے والے ایک متنازع اور نسل پرستانہ کارٹون کی اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔حماس کا کہنا ہے کہ کارٹون کی اشاعت سے فلسطینیوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے لبنان میں شعبہ اطلاعات کے انچارج ولید کیلانی نےلبنان کی نیشنل اطلاعات کونسل کے چیئرمین عبدالھاد محفوظ سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور ان کے سامنے اخبار’الجمہوریہ’ میں شائع ہونے والے متنازع خاکے اور اس پر فلسطینی قوم میں پائی جانے والی بے چینی کا معاملہ اٹھایا۔

خیال رہے کہ اخبار الجمہوریہ میں شائع ہونے والے کارٹون میں فلسطینی پناہ گزینوں کو کرونا وائرس کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔ فلسطینی شہریوں اور نمائندہ فلسطینی قوتوں کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیاگیا ہے۔

کیلانی نے لبنانی اخبار میں اخبار کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے فلسطینی قوم کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم اور ایک سوچی سمجھی کوشش قرار دیا۔

مختصر لنک:

کاپی