اسرائیل میں بلیو وائٹ اتحاد کے سربراہ بینی گینٹز حکومت کی تشکیل کے لیے صدر رئوف ریفلین کی طرف سے دی گئی مہلت میں حکومت کی تشکیل میں ناکام رہے ہیں جس کے بعد صدر نے انہیں مزید مہلت دینے سے انکار کردیا ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل’7′ کے مطابق صدر رئوف ریفلین نے بینی گینٹز کو بتایا ہے کہ موجودہ ہنگامی حالات میں انہیں حکومت کی تشکیل کے لیے مزید مہلت نہیں دی جاسکتی۔
خیال رہے کہ صدر ریفلین کی طرف سے بینی گینٹز کو دی گئی مہلت گذشتہ شب ختم ہوگئی۔ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور بینی گینٹز کے درمیان مفاہمت نہیں ہوسکی۔ صدر کا کہنا ہے کہ وہ کنیسٹ کی کسی دوسری شخصیت کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دیں گے۔ وہ اکیس روز تک حکومت کی تشکیل کرنے کا مجاز ہو گا۔