چهارشنبه 30/آوریل/2025

کویت کی طرف سے فلسطینی وزارت صحت کے لیے ‘پی سی آر’ سسٹم کا تحفہ

منگل 14-اپریل-2020

خلیجی ریاست کویت کی طرف سے فلسطینی وزارت صحت کو ‘کرونا’ وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والے’پی سی آر’ سسٹم حوالے کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق’بی سی آر’ سسٹم گذشتہ روز فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کی سرحد گذرگاہ ‘ایریز’ سے وزارت صحت کے حوالے کیا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ یہ سسٹم بین الاقوامی الرحمۃ فائونڈیشن اورکویت کے تعاون سے تیار فراہم کیا گیا ہے۔

اس سسٹم میں پانچ سو افراد کے کرونا کے تشخیص کی گنجائش موجود ہے۔ خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے 13 مریض سامنے آئے تھے جن میں سے 8 صحت یاب ہوگئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی