پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی اتھارٹی سکیورٹی فورسز نے حماس رہنما ایاد نصیر کو اغؤا کر لیا

منگل 14-اپریل-2020

فلسطینی اتھارٹٰی کی سکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم شہر میں الشویقہ قصبے میں حماس کے سینئیر رہنما ایاد النصیر کو انکے گھر سے اغؤا کر لیا۔

شیخ النصیر جنکی عمر 44 سال ہے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی جیلوں سے اپنی سزا پوری کر چکے ہیں۔ وہ ایک مہینہ پہلے اسرائیلی جیل سے رہا ہوئے تھے۔

فلسطینی اتھارٹٰی نے انہیں انکی سیاسی وابستگی کی وجہ سے  مسجد میں نماز کی امامت کروانے اور خطبہ دینے سے روک رکھا ہے ۔

جنین میں فلسطینی اتھارٹٰی کی خفیہ فورسز نے ہائی سکول کے ایک طالبعلم مجاھد عمارنہ کو اسکے گھر سے اغؤا کر لیا۔

ہنگامی حالت اور مغربی کنارے میں کورونا وائرس وبائی امراض کے جواب میں نافذ کیے گئے حفاظتی اقدامات  کے باوجود فلسطینی اتھارٹٰی کی سکیورٹٰی فورسز نے قابض اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مل کے گرفتاریوں کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی