اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کی طرف سے ایک ہزار یونٹوں پر مشتمل قائم کردہ قرنطینہ سینٹر حکومتی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس مرکز میں کرونا کے متاثرین اور مشتبہ مریضوں کو رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ مرکز مکمل تیار کرنے اور اس میں تمام طبی آلات کی تنصیب اور ضروریات کی تکمیل کے بعد اسے حکومت کے حوالے کردیا۔ اس مرکز کی تیاری کا کام دو ہفتے قبل شروع کیا گیا تھا۔
حماس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں کے شمال میں 500 بستروں اور جنوب میں 500 بستروؐ پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کیے گئے ہیں۔
غزہ کے شمال میں بیت حانون گذرگاہ اور جنوب میں رفح گذرگاہ پر یہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
کل ہفتے کے روز فلسطین میں کرونا کے کل کیسز کی تعداد 267 تک پہنچ گئی تھی۔ اس میں غرب اردن کے کیسز سب سے زیادہ ہیں جب کہ چند ایک مریض غزہ کی پٹی میں بھی زیرعلاج ہیں۔