شنبه 03/می/2025

لبنان: فلسطینی قوتوں کی ‘اونروا’ کے خلاف احتجاج میں شدت لانے کی دھمکی

ہفتہ 11-اپریل-2020

لبنان میں فلسطینی قوتوں نے اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے ذمہ دار ادارے ‘اونروا’ کی فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے ٹال مٹول، غفلت اور لاپراہی پرمبنی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اونروان نے اپنی معاشی پالیسیاں درست نہ کیں تو اس کے خلاف احتجاج کا دائرہ مزید بڑھایاجائے گا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز فلسطینی قوتوں کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اونروا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے پالیسیاں ٹھیک نہ کیں تو آنے والے دنوں میں ریلیف ایجنسی کے خلاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائے گا۔

فلسطینی قوتوں نے اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے کما حقہ عہدہ برآ نہیں ہو رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ذمہ داریوں کے معاملے میں لا پرواہی اور مجرمانہ غلفت کا مظاہرہ کررہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی