چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا میں کرونا کا شکار ہونے والا ایک فلسطینی ڈاکٹر جاں بحق

جمعہ 10-اپریل-2020

امریکا میں ایک فلسطینی ڈاکٹر کرونا کا شکار ہونے بعد بدھ کے روز ریاست نیوجرسی میں انتقال کرگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیوجرسی شہر کے میئر نے بتایا کہ فلسطینی ڈاکٹر سیف تیتی بدھ کے روز نیوجرسی میں انتقال کرگیا تھا۔ ڈاکٹر سیف تیتی کو کرونا کے مریضوں کے علاج کے دوران یہ بیماری لاحق ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دن گذارنے کے بعد وہ دم توڑ گئے۔

گذشتہ سوموار کو اسپین میں ایک فلسطینی ڈاکٹر قاسم عیسیٰ گالیسا شہر میں کرونا کے نتیجے میں وفات پاگئے تھے۔ ڈاکٹر عیسیٰ اسپین میں کرونا کے باعث فوت ہونے والےدوسرے فلسطینی ڈاکٹر ہیں۔

امریکا میں فلسطینی سفارت خانے کے مطابق امریکا میں کرونا کے نتیجے میں 13 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ امریکا میں 303 فلسطینی صحت یاب ہوئے اور 31 بدستور بیمار ہیں۔

بیلجیم میں 52 فلسطینیوں کو کرونا کے علاج کے لیے قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے، اس میں 8 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے جن میں ایک چل بسا۔

مختصر لنک:

کاپی