جمعه 15/نوامبر/2024

ایسٹر کے موقعے پرفلسطینی مزدوروں کو فلسطینی علاقوں میں رہنے کی اجازت

منگل 7-اپریل-2020

اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ نے کہا ہےکہ یہودیوں کےمذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے والے فلسطینی مزدوروں کو انہی علاقوں میں رکنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل ‘کے اے این’ کے مطابق وزیر دفاع نے ایسٹر کے موقعے پر فلسطینی مزدور طبقے کو غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں سفر پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق بینیٹ نے کہا کہ فلسطینی لیبر کے دو ماہ کے لیے اسرائیلی علاقوں میں رہنے کے فیصلے پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ یہ فلسطینی زیادہ تر تعمیرات، زراعت اور صحت کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 30 سے 40 ہزار فلسطینی غرب اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں سے وہاں محنت مزدوروی کے لیے وہاں پرآئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی