جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ :مساجد میں با جماعت نماز اور جمعہ پر پابندی میں دو ہفتے کی توسیع

منگل 7-اپریل-2020

فلسطینی وزارت اوقاف نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مساجد میں با جماعت نمازوں اور جمعہ کی ادائی پرعاید کردہ پابندی میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز غزہ میں علماء اور مفتیان کا اہم اجلاس ہوا جس میں غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال اور کرونا کے خطرے کے پیش نظر غزہ میں مساجد میں با جماعت اور جمعہ کی ادائی پر عاید کردہ پابندی میں دو ہفتے کی توسیع کی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی میں کرونا وباء کو میں پھیلنے سے روکنا اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مساجد میں نمازوں کی اذانیں معمول کے مطابق دی جائں گی۔

مختصر لنک:

کاپی