قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی پٹی کےجنوب مشرقی علاقے میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی اور شمالی سرحدی علاقے میں محدود پیمانے پر دراندازی کی ۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غزہ کے شمال میں خان یونس میں خزاعہ قصبے کے مشرق میں اپنی زمینوں پر کام کرتے کسانوں پر فائرنگ کی اور اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔
حملے کی شدت کی وجہ سے کسانوں کو علاقے کو چھوڑنا پڑا۔
اسی دوران چار فوجی بلڈوزروں نے غزہ کے شمال میں بیت لاحیا قصبے کے شمال مغرب میں سرحدی علاقے میں محدود دراندازی کی اور زمینوں کو کھودنا اور ہموار کرنا شروع کر دیا۔