فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز ام رشاش شہر کے مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز خلیج عقبہ میں ایک کلو میٹر زمین کے اندر تھا۔
ادھر سوشل میڈیا پر فلسطین میں علی الصباح زلزلے سے متعلق خبریں سامنے آ رہی تھیں۔ رواں سال یہ اس علاقے میں زلزلے کا تیسرا واقعہ ہے۔
اسرائیل کے جیو فزیکل انسٹیٹیوٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 3 تھی۔ زلزلے کے جٹکے جنوبی ترکی، شمالی کینیا اور افریقی اور شامی پٹی میں بھی محسوس کیے گئے۔