اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور بدنام زمانہ خفیہ ادارے ‘موساد’ کے چیف یوسی کوھین کو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم ہائوس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو اور موساد کے سربراہ یوسی کوھین نے حال ہی میں ‘یعقوب لیٹزمن’ نامی ایک عہدیدار سے ملاقات کی تھی جسے بعد میں کرونا وائرس کا شکارہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا ہے۔
وزیراعظم ہائوس کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو آئندہ بدھ تک قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔ انہیں قرنطینہ منتقل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کے ذاتی معالج نے دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی وزارت صحت بھی وزیراعظم کو قرنطینہ منتقل کرنے کی ہدایت کرچکی ہے۔