ایسے لگتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکی سربراہی میں دائیں بازو کی جماعتوں کا اتحاد حکومت کی تشکیل کے لیے کوشاں ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ نیتن یاھو کے لیے حکومت کی تشکیل اتنا آسان نہیں۔
ان کے سامنے ابھی بھی حکومت کی تشکیل کی راہ میں رکاوٹیں موجود ہیں۔ دائیں بازو اور انتہائی آرتھوڈوکس جماعتوں کی گانٹز کی سربراہی میں "کاحول لاوان” میں شراکت بہت زیادہ اور سنجیدہ ہوتی جا رہی ہے۔
نیتن یاھو اور بینی گینٹز کے درمیان سیاسی محاذ پر اخلافات کا دائرہ مزید وسیع ہو رہا ہے۔ دو ہفتے قبل اسرائیلی صدر نے بینی گینٹز کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دی تھی۔ تاہم ان دو ہفتوں میں بینی گینٹز کوئی قدم نہیں اٹھا سکے اور حکومت کی تشکیل میں کوئی پیشرفت نہیں کی جا سکی۔