شنبه 16/نوامبر/2024

کرونا کا خوف، نیتن یاھو اور اس کے مقربین نےشخصی تنہائی اختیارکر لی

منگل 31-مارچ-2020

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان کے قریبی عملے نےکرونا وائرس کے خوف سے شخصی تنہائی اختیارکرلی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نےیہ اقدام اس وقت کیا جب یہ معلوم ہوا کہ نیتن یاھو کی ایک خاتون مشیرہ کرونا سے متاثرہ افرادسےمل چکی ہیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نےاپنےمکمل طبی معائنے تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ مکمل طبی معائنے کے بعد  وہ اپنی سرگرمیوں میں تبدیلی لائیں گے۔

عبرانی اخبارات کے مطابق وزیراعظم کی دیکھ بحال کے لیےایک خاتون ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ وہ جلد ہی اس حوالےسےرپورٹ تیارکرکےان کی صحت کےبارےمیں وضاحت کریں گی۔

خیال رہےکہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا تھا کہ وہ صحت مند اور مکمل طور تند رست ہیں اور وہ قرنطینہ نہیں کریں گے۔

قبل ازیں اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ وزارت صحت نے وزیراعظم کو قرنطینہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی