جمعه 15/نوامبر/2024

انسانی حقوق کی تنظیموں کا غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ

پیر 30-مارچ-2020

انسانی حقوق کی تنظیموں نے کرونا وباء کے بڑھتے خطرات کے تناظرمیں فلسطین کے محصور غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی ملک بیلجیم کی غیر سرکاری تنظیموں نے پوری دنیا میں کرونا کی وبا کی روشنی میں غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

تنظیموں نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ بیلجیم کو غزہ پر اسرائیل کی طرف سے عائد کی گئی غیر قانونی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔غزہ کے محصورین کو ضروری طبی رسد میں داخل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ غزہ کو آکسیجن، انتہائی نگہداشت کے بستر ، معائنہ گروپ اور تمام سازوسامان  غزہ کو ارسال کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے بحران پر قابو پانے میں مدد کے لیے کھانے پینے کی چیزیں  فراہم کروانے اور غیر ملکی طبی کارکنوں کے داخلے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت کی سہولیات کو یقینی بنانا ہوگا۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی اسرائیل نے 16 سال سے مسلسل ناکہ بندی کررکھی ہے۔ موجودہ حالات میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ موجودہ کرونا کی وباء کی وجہ سے غزہ کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "جلد ہی پوری دنیا ایک کنٹینٹ اسٹیٹ میں داخل ہوجائے گی ، لیکن اگر دنیا میں ایک ہی جگہ ہے جس کو بیرونی دنیا سے زیادہ رابطے کی ضرورت ہے تو ، یہ غزہ ہی ہے ، کیونکہ اس کو ایک طویل عرصے سے ہرچیز سے منقطع کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی