اسرائیلی حکام نے انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما نادر مصطفیٰ محمد صوافطہ کو رہا کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے نادر صوافطہ کو 15 نومبر 2016ء کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں پہلے مرحلے میں چھ ماہ انتظامی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں ان کی انتظامی حراست میں مزید چھ ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔ دوسری بار انتظامی قید میں توسیع کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی ان کی مدت حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی گئی تھی،
نادر صوافطہ کی یہ پہلی اسیری نہیں بلکہ وہ 15 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ وہ اس وقت اسرائیل کی صحرائی جیل النقب میں پابند سلاسل ہیں۔ ان کے بچوں اور اہلیہ کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔