جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی قدغنوں کے باوجود دفاعِ قبلہ اول کی ذمہ داری نبھائیں گے:سلھب

بدھ 25-مارچ-2020

القدس اوقاف کونسل کے چیئرمین اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عبدالعظیم سلھب نے کہا ہےکہ مسجد اقصیٰ میں اذان اور نماز کی ادائی پرعاید کی گئی اسرائیلی پابندیوں کے باوجود قبلہ اول کے محافظ ہی مقدس مقام کی حفاظت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کرونا وائرس کو قبلہ اول کے خلاف اپنے مجرمانہ اور مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے عبدالعظیم سلھب کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی ریاست کا تبدیل ہوتا طرز عمل فلسطینیوں کو مزید پرعزم طریقے سے قبلہ اول کےدفاع کی دعوت دیتا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے محافظ اور سدنہ باقاعدگی کے ساتھ قبلہ اول کے دفاع اور مقدس مقام کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز اور اذان کی ادائیگی پرپابندی عاید کردی تھی۔ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرنا شروع کیا تھا۔

قابض فوج نے الشیخ عبدالعظیم سلھب کو بھی حراست میں لیا تھا تاہم انہیں بعد ازاں رہا کردیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی