اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق کرونا کا شکار ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد میں مزید پانچ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کرونا وائرس کا شکار ہونے والے فوجیوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے بیشتر فوجیوں کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔
دھر اسرائیلی سرکاری ریڈیو میں پر نشر کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چند روز قبل 6 ہزار اسرائیلی فوجیوں کو قرنطینہ کیا گیا تھا۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے شکار صہیونیوں کی تعداد 1656 ہوگئی ہے۔