پنج شنبه 01/می/2025

کرونا بارے رہ نمائی، غزہ میں ڈاکٹروں نے منبر سنبھال لیے

اتوار 22-مارچ-2020

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ڈاکٹروں نے کرونا کی وباء کے حوالے سے عوام الناس کی رہ نمائی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ گذشتہ روز مختلف مساجد میں ڈاکٹروں نے منبر پرکھڑے ہوکر لوگوں کی کرونا سے متعلق رہ نمائی کی۔

فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں گذشتہ جمعہ کے روز بھی علماء اور مساجد کے خطباء نے ڈاکٹروں کو شہریوں سے کرونا کے بارے میں رہ نمائی کے لیےمنبر پر آنے کی اجازت دی۔ اس موقع پر علماء اور ڈاکٹر حضرات نے شہریوں کی رہ نمائی کا فریضہ انجام دیا۔

مختصر لنک:

کاپی