شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار کے انتقال پراسماعیل ھنیہ کی تعزیت

جمعہ 20-مارچ-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ فلسطینی ایوان صدر کے سیکرٹری جنرل الطیب عبدالرحیم کےانتقال پر صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر تعزیت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم الطیب عبدالرحیم کی فلسطینی قوم اور فلسطینی سیاست میں غیرمعمولی خدمات ہیں۔ انہوں نے تنظیم آزادی فلسطین کے اداروں کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور فلسطینی ایوان صدر کے سیکرٹری جنرل الطیب عبدالرحیم دو روز قبل 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی