پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں ‘اونروا’ کے اسکول امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز میں تبدیل

جمعہ 20-مارچ-2020

اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے قائم کردہ ‘ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’ اونروا کے زیرانتظام غزہ کی پٹی میں قائم کردہ 12 اسکولوں کو امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اونروا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کے 12 اسکولوں کو عارضی طورپرامدادی سامان کی تقسیم کے مراکز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا وائرس کے خدشے کے تحت اونروا کے اسکول بند کر دیئے گئے ہیں اور ان اسکولوں کو امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز کے طور پرتبدیل کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی