قابض اسرائیلی پولیس نے جمعہ کی صبح فلسطینی عبادت گزاروں کے لیے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دئیے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ صرف تین دروازے حتا ، المجلس ، اور السلسلہ کھلے رکھے گئے۔
اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ دروازوں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے بند کیا گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے نئے مسائل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نئے اسرائیلی اقدامات کا مقصد مسجد اقصیٰ میں فلسطینی عبادت گزاروں کی تعداد کو کم کرنا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس بندش میں وہ دروازے شامل نہیں ہیں جنھیں اسرائیلی آبادکار مسجد اقصیٰ میں اپنے یومیہ چھاپوں کے دوران استعمال کرتے ہیں۔