پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وائرس کا خطرہ، ملائیشیا دو ہفتے کے لیے سیل کرنے کا فیصلہ

منگل 17-مارچ-2020

ملائیشیا کے وزیراعظم تان سری محی الدین یاسین نے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے اور اس وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دو ہفتے کے لیے پورے ملک کو سیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قوم سے خطاب میں ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے پھیلنے اور متعدد افراد کے اس وائرس کا شکار ہونے کے بعد عوام میں سخت تشویش اور بے چینی پائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل 18 مارچ سے 31 مارچ تک پورے ملک کو سیل کیا جائے گا تاکہ کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے ساتھ اس کے عام لوگوں پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم تان سری محی الدین یاسین نے کہا کہ پورے ملک کو سیل کرنے کا فیصلہ سنہ 1988ء کے ترمیمی آرڈیننس اور سنہ 1967ء کے عمومی پولیس ایکٹ کے تحت جاری کیا گیا ہے۔

ملائیشیا میں آئندہ دو ہفتے کے لیے ہرطرح کے اجتماعات، کھیلوں کی سرگرمیوں، سماجی، ثقافتی اور مذہبی تقریبا پرپابندی عاید کی گئی ہے۔

تمام بازار، کاروباری اور شاپنگ مال بند کیے جائیں گے۔

بیرون ملک یا باہر سے واپس ملائیشیا میں داخلے پرپابندی ہوگی۔ تاہم جو افراد باہر سے آئیں گے انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔ اس دوران تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی