چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کر دیا

ہفتہ 14-مارچ-2020

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں البادیہ کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کا مکان مسمار کردیا۔

بیت لحم میں دیوار فاصل اور یہودی آباد کاری کے خلاف قائم کردہ کمیٹی ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے الفردیس قصبے میں ایک 130 مربع میٹر کا مکان مسمار کردیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود تمام شہری افراد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں کھلے آسمان تلے آگئے۔ یہ مکان ایک مقامی شہر حازم ھاشم ابو محیمید کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے گھر میں گھس کر بڑے پیمانے پر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی