چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی رہ نما اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید سے رہا

جمعہ 13-مارچ-2020

قابض صہیونی فوج کی جانب سے انتظامی قید میں ڈالے گئے دو فلسطینی رہ نمائوں 48 سالہ مازن جمال النتشہ اور عیسیٰ الجعبری کو رہا کر دیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مازن النتشہ کو اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر سے تین ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں  انتظامی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔

النتشتہ کی گرفتاری 12 دسمبر 2019ء کو عمل میں لائی گئی۔ گرفتار کے وقت قابض فوج نے ان کے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی تھی۔ النشتہ زندگی کے 15 سال اسرائیلی جیلوں میں کاٹ چکے ہیں جن میں 12 سال انتظامی قید پر مشتمل ہیں۔

ادھراسرائیلی فوج نے گذشتہ روز سابق فلسطینی وزیر عیسیٰ الجعبری کو بھی تین ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی