جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید،17 زخمی

جمعرات 12-مارچ-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا قصبے کے جبل العرمہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے پرامن فلسطینیوں پراندھا دھند گولیاں چلائیں جس کے نتیجے ایک فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے جبل العرمہ کے مقام پر یہودی آباد کاروں کی غاصبانہ قبضے کی سازش کے خلاف دھرنا دینے والے فلسطینیوں پرگولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری شہید اور سترہ زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 15 سلاہ محمد عبدالکریم حمایل شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور ڈیڑھ درجن فلسطینی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور ساتھ ہی آنسوگیس کی شیلنگ کے لیے ڈرون طیارے کا استعما کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی