قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں بیت لحم کے مشرق میں غیر قانونی تعمیر کا بہانہ بنا کر فلسطینی کا مکان مسمار کر دیا۔
مقامی عہدیدار حسن بریجیہ نے کہا کہ ایک منزلہ مکان حازم ابو محیمید کی ملکیت تھا جسے صہیونی فوج نے بیت لحم کے مشرق میں البادیہ الشرقیہ کے علاقے میں منہدم کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض صہیونی فوج بغیر کسی وجہ کے الفریدیس گاوں میں ایک اور گھر میں گھسے اور لوٹ مار کی۔