جمعه 15/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوج نے نابلس میں اورما پہاڑ پر فلسطینی کو شہید کر دیا

بدھ 11-مارچ-2020

قابض صہیونی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں اورما پہاڑ پر پر امن مظاہرین پر ہلہ بولا جسمیں ایک فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ شدید زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 15 سالہ محمد حمایل کو  اورما پہاڑ پر ہونے والی ریلی میں سر پر گولی لگی تھی جسکی وجہ سے وہ شہید ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے پہاڑی پر شہریوں پرربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کی براہ راست بارش کر دی  اور ڈرون کے زریعے اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔

حال ہی میں ، جنوبی نابلس کے متعدد مقامی باشندوں نے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کی بار بار  اورما پہاڑ پر قبضہ کرنے اور یہودی مقام کے طور پر اس کا دعوی کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی