اسرائیلی فوج کی طرف سے حراست میں لی گئی طالبہ شذی ماجد حسن کی انتظامی قید میں دوسری بار مزید 3 ماہ کی توسیع کردی ہے۔
اسرائیلی حکام نے حراست میں لی گئی طالبہ شذی ماجد حسن کی مدت حراست میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں شذی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شذی کو بنجمن پولیس مرکز میں لے جایا گیا ہے۔ اسے ھشارون جیل میں منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ شذی حسن کو اسرائیلی فوج نے 12 دسمبر 2019ء کو حراست میں لیا تھا۔ اس کے بعد اسے تین ماہ کی انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔ گذشتہ روز اس کی مدت حراست ختم ہونے ساتھ ہی اس میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔