برطانیہ میں موجود صہیونی لابی کے باوجود قضیہ فلسطین کےلیے عملی اقدامات کے حوالے سے لندن میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس ورک شاپ کی دعوت لندن کی ساواس یونیورسٹی میں فلسطینی طلباء کی طرف سے دی گئی تھی۔
ورکشاپ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مشہور گروپوں کی نمائندہ شخصیات، برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد بالخصوص برطانیہ اور بالعموم پوری دنیا میں قضیہ فلسطین کے لیےطلباء کے کردار اور ان کی اخلاقی، سماجی، تعلیمی اور ابلاغی ذمہ داریوں پر توجہ دلائی گئی۔
شرکاء کو بتایا گیا کہ آیا فلسطینی اور دوسرے ممالک کے طلباء قضیہ فلسطین کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے خلاف سرگرم صہیونی لابی کو کیسے ناکام بنا سکتے ہیں اوران کا مقابلہ کیسے کیا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف صہیونی لابی نے اس ورکشاپ کو روکنے لیے لندن انتظامیہ پر بھرپور دبائو ڈالا تاہم حکومت نے صہیونی لابی کے دبائو کومسترد کرکے فلسیطنی طلباء کو ورکشاپ کے انعقاد کی اجازت دے دی۔