قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے مغرب میں وادی فوکین گاوں میں فلسطینیوں کے ملکیتی سینکڑوں زیتون کے درخت اکھاڑ ڈالے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری محمد الحروب کے ملکیتی 400 زیتون کے درخت اکھاڑ ڈالے۔
گذشتہ ہفتے انہوں نے نوٹ کیا کہ صہیونی آبادکاروں نے الخضر قصبے کے قریب زیتون کے 800 درخت کاٹ ڈالے۔
وادی فوکین بیت لحم شہر کے مغرب میں دس کلومیٹر دور واقع ہے ۔ 1967 سے قابض صہیونی فوجیوں نے آبادکاری کی تعمیر کے لیے ہزاروں ایکڑ زمین ضبط کر لی۔